مہمند ایجنسی میں چیک پوسٹ پر حملہ، 2 شہید

مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ایف سی کی بروقت کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایف سی کے 2 اہلکار بھی شہید ہوئے۔
یہ واقعہ غلنئی کیمپ میں واقع ایک چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ حملے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 جوان شہید اور 14 زخمی ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملہ آور مسجد کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مسجد کے باہر ہی ہلاک کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: