چین، مچان گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد74 ہوگئی

چین میں زیر تعمیر بجلی گھر میں مچان گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔
چینی صوبے جیان زی میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب زیر تعمیر بجلی گھر کے کولنگ سسٹم کا مچان اچانک دھماکے سے گر گیا۔
ہلاک ہونے والے افراد میں سے 68 کی شناخت ہوچکی ہے۔
حادثے کی تاحال اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ مقامی سیفٹی انسپکٹر علاقے کا دورہ کررہے ہیں۔
قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ متاثرہ علاقے میں 68 افراد موجود تھے تاہم لاشوں کی زیادہ تعداد کے برآمد ہونے کے باعث یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملبے تلے زخمیوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: