یونس خان پر نوازشات کا سلسلہ ختم

پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں سابق کپتانوں کیلیے ’’اے‘‘ کیٹیگری ختم کی جائے گی۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کسی کو ماضی کی بنیاد پر خصوصی استحقاق حاصل نہیں ہو گا۔
سنٹرل کنٹریکٹ کے بارے میں پالیسی سے یونس خان متاثر ہوں گے۔ یہ پالیسی خصوصاً ان کیلئے تبدیل کی گئی تھی۔
پی سی بی نے جون 2014میں صرف ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے یونس خان کو ’’بی‘‘ کیٹیگری میں رکھا گیا تھا۔ اس فیصلے پراظہار برہمی کرتے ہوئے یونس خان نے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔
صورتحال سے نمٹنے کیلیے بورڈ نے بعد ازاں قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 300سے زائد میچز کھیلنے اور قومی ٹیموں کی قیادت کرنے والوں کو’’اے‘‘ کیٹیگری میں شامل کرنے کی پالیسی متعارف کروائی تھی۔
نئی پالیسی کے مطابق کمیٹی آئندہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس رپورٹ، ٹیم کے رکن کی حیثیت سے کردار اور ڈسپلن کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے گی۔
موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ میں 7کرکٹرز اے،4 بی، 14سی اور 5ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: