پاکستان میں 80 فیصد خواتین تشدد کا شکار

پاکستان میں 80 فیصد خواتین ذہنی یا جسمانی تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔ پاکستان میں آج خواتین پر تشدد کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
مذکورہ اعداد و شمار اسی سلسلے میں سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ برس کوئٹہ میں 36 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں جبکہ پنجاب بھر میں خواتین کیخلاف 5500 ہزار کیسز رپورٹ کئے گئے۔
خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر عورت فائونڈیشن نے بھی اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس تاحال36 خواتین غیرت کے نام پر قتل کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کے سب سے زیادہ واقعات نصیر آباد میں ہوئے۔
اس کےعلاوہ 22 خواتین کو دیگر وجوہات کی بنا پر قتل کردیا گیا۔
تشدد کے مختلف واقعات میں 7 خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔
صنفی بنیادوں پر تشدد کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ پاکستان کی مختلف این جی اوز کے ہمراہ ایک خصوصی 16 روزہ آگہی مہم چلا رہی ہے اور مذکورہ اعداد و شمار اسی سلسلے میں جاری کئے گئے ہیں۔
یہ مہم 16 روز تک جاری رہے گی اور 10 دسمبر کو اختتام کو پہنچے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: