اسرائیل آتشزدگی،زخمیوں کی تعداد150 ہوگئی

اسرائیلی شہر حیفہ میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ آگ کے باعث زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے۔
زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔
تین روز سے لگی پراسرار آگ سے تب تک 2 ہزار ایکڑ کا رقبہ متاثر ہوچکا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں ابتک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
حیفہ کی پولیس اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے مشکوک افراد کو حراست میں لے رہی ہے۔ میئر یونایاہیو کا کہنا ہے کہ آگ ایسے مقام پر لگی جہاں تیل موجود تھا اور ایک شخص نے جلتا ہوا سگریٹ پھینکا۔
حیفہ شہر میں سکولوں میں چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ امدادی کاموں میں فلسطین، ترکی، قبرص، روس سمیت 8 ممالک کی امدادی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ آگ منگل کے روز سے لگی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرم خشک اور تیز ہوائیں آگ کے پھیلائو کا باعث ہوسکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: