رقص سے انکار، قسمت بیگ قتل

ہربنس پورہ میں رہائش پذیراسٹیج اداکارہ قسمت بیگ تھیٹر کے بعد اپنے سیکریٹری علی کے ساتھ گھر واپس آ رہی تھیں کہ دو کار سوار ملزمان نے اُن پر حملہ کر دیا۔ ملزموں نے گاڑی کےشیشے توڑے اور شدید فائرنگ کردی۔

حملہ آوروں نے قسمت بیگ کو 8گولیاں ماریں۔ مزاحمت کرنے پر اُن کےسیکرٹری علی کے پاؤں پر گولی مار دی۔ سیکریٹری نے بتایا کہ قسمت بیگ پر یہ تیسرا قاتلانہ حملہ ہے۔
اداکارہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران کوئی چیز نہیں چھینی گئی ۔ملزمان قسمت پر گولیاں برسا کر فرار ہوگئے۔

اداکارہ قسمت بیگ سروسزاسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ تاہم اہل خانہ کےمطابق حملہ ڈکیتی مزاحمت کانتیجہ نہیں بلکہ قاتلانہ ہے۔سی سی پی او لاہور امین وینس نےواقعہ کا نوٹس  لیا۔ ابتدائی تشویش کے مطابق  قسمت بیگ نے ایک بااثر شخص کی محفل میں رقص کا ایڈوانس لیا لیکن پھر شرکت سے انکار کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: