24آئینی ترمیم کیا؟

اپوزیشن جماعتوں نے 24 ویں آینی ترمیم کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تاہم یہ آئینی ترمیم  پیپلز پارٹی دور میں ہی قائمہ کمیٹی کو بھیجی گئی۔ اس ترمیم کے خدوخال کئی سالوں کی مشاورت کے بعد مکمل ہوئے لیکن موجودہ حالات کے باعث اس ترمیم کی مخالفت ہو رہی ہے۔

حکومت نے قومی اسمبلی میں آئین کے آرٹیکل 184 کی شق تین میں ترمیم کا بل 24 ویں آئینی ترمیم کے نام سے پیش کیا۔جس کے تحت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے تحت کیے گئے فیصلے کو چیلنج کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
کچھ اپوزیشن جماعتیں اسے ضرورت تو قرار دیتی ہیں لیکن ان کے خیال میں اس کے لئے غلط وقت کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے بھی تحریک انصاف کی طرح ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے لیکن ان کا ماننا ہے کہ اصل مخالفت ایوان میں ہوتی ہے، ایوان سے باہر نہیں۔ اگر عمران خان نے باہر بیٹھ کر مخالفت کی تو بدنیتی ہو گی اور پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ بھی نہیں ہو گا۔
حکومت کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپیل کا حق دینے سے عدالت کا اختیار مجروح نہیں ہوگا۔ مجوزہ ترمیم کے لئے حکومت کو دونوں ایوانوںمیں میں دو تہائی اکثریت درکار ہے لیکن سینیٹ میں حکومت کے پاس اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: