شکریہ نوازشریف، ہم ساتھ تھے،آرمی چیف

وزیراعظم سے الوداعی ملاقات کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف پروقارانداز میں تشریف لائے۔آرمی چیف ہرکسی سے نہایت خوش گوارانداز میں مصافحہ کرتے۔

عشائیے میں تمام عسکری قیادت بھی موجودتھی۔وزیراعظم سب سے پرتپاک اندز میں ملے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوروزیراعظم عشائیے میں موجود مہمانوں کے ساتھ گھل مل گئےاورشرکا سے غیررسمی گفتگوکرتے رہے ۔

آرمی چیف نے تقریب میں موجود وفاقی وزراکے ساتھ بھی گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں ذرائع کے مطابق آئندہ آرمی چیف کے تقرر پر گفتگو ہوئی اور حتمی فیصلہ کیا گیا۔

عشایئے میں تمام کور کمانڈرز نے بھی شرکت کی جہاں آئندہ آرمی چیف کو بھی اپنی نئی ذمہ داریوں سے غیر رسمی طور پر آگاہ کر دیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف کی الودعی تقریب سےخطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ راحیل شریف کی شاندارخدمات پران کوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔جنرل راحیل شریف کاخاندان ملکی دفاع کےنام سے جانا جاتاہے۔مادروطن کےدفاع کےلیےراحیل شریف نےاپنےبڑوں کی روایات کوپروان چڑھایا۔جنرل راحیل شریف نےمحنت اورلگن سےخودکوبہترین سپہ الارثابت کیا۔ جنرل راحیل شریف نےہمیشہ آگےرہ کرقیادت کی۔بطورآرمی چیف جنرل راحیل شریف نےبہترین خدمات سرانجام دیں۔دنیا  انسداددہشت گردی کی پالیسی سےواقف ہے۔مستقبل میں بھی جنرل راحیل سےرابطہ اورمشاورت جاری رکھوں گا۔ میں نےہمیشہ جنرل راحیل سےاسٹریٹجیک مشوروں کواپنایا۔آپ کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے کہا کہ وزیراعظم کی  بھرپورحمایت اورشاندارالفاظ پر شکریہ ادا کرتاہوں۔ آپ کی  حمایت ہمیشہ میرےساتھ رہی۔ تھینک یومسٹرپرائم منسٹر۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: