دوبارہ پھر سے ۔۔نہیں

معروف ٹی وی ہدایتکار اور پروڈیسر مہرین جبار  نے فلم بنانا شروع کی تو ’’دوبارہ پھر سے‘‘ کے بارے میں  ہر طرف چہ موگوئیاں شروع ہو گئیں۔ تاہم 15منٹ کی فلم کے بعد ہی آپ آسانی سے اندازہ کر لیتے ہیں کہ اس فلم کا اختتام کیا ہو گا۔

مہرین جبار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو اپنے ڈراموں کے ذریعے بیان کرتی آئی ہیں۔ اس بار بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ تاہم اس بار یہ کہانی شاید عام لوگوں کو ڈرامے کی طرح جوڑنے میں ناکام رہے۔ اس بات کا یہ مطلب نہیں کہ فلم دیکھنے کے قابل نہیں۔ یقیناً اسے ایک باردیکھا جا سکتا ہے لیکن دوبارہ پھر سے نہیں۔

فلم میں حماد (عدیل حسن) کو ان کے دوست واسع (علی کاظمی) اور گرل فرنڈ ثمر (صنم سعید) نیویارک میں اپنے نئے اپارٹمنٹ میں دعوت پر بلاتے ہیں۔ دعوت میں ثمر ان کی ملاقات اپنی ایک دیسی دوست نتاشا (طوبیٰ صدیقی) سے کراتی ہیں۔ ثمر چاہتی ہیں کہ حماد اور طوبیٰ ایک دوسرے سے ملیں اور کوئی تعلق قائم کریں۔ تاہم اس دوران حماد کی  دعوت میں ایک اور دیسی لڑکی  نظر آتی ہیں۔ یہ وہی لڑکی ہیں جسے انہوں نے صبح دیکھا تھا اور اب تک ان کے دماغ پر چھائی ہوئی ہیں۔

حماد بھاگ کر لڑکی کے پاس جاتے ہیں اور ان کے بات کرتے ہیں۔ لڑکی کا نام زینب (حریم فاروق) ہے۔ ابھی گفتگو جاری ہی ہوتی ہے کہ شاز کے خاوند عاصم (شاز خان) آتے ہیں اور بیوی کو موبائل بند ہونے پر ڈانٹتے ہیں۔ اس 15منٹ بعد پوری فلم میں آپ جو سوچتے ہیں ٹھیک ویسا ہی ہوتا ہے۔

فلم دیکھنے کے بعد یہ گمان کسی صورت نہیں ہوتا کہ آپ یہ فلم دوبارہ دیکھنا چاہیں گے یا یہ فلم کوئی سپر ہٹ ثابت ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: