عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے

پاکستان نے عالمی برادری سے بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں مسافر بس پر بھارتی فوج کے حملے میں 10 شہریوں اور سرحدی جھڑپ میں 3 فوجیوں کی ہلاکت پر جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ شہریوں بالخصوص بچوں اور عورتوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جانا ناقابل برداشت ہے۔ بسوں اور ایمبولینس پر حملے ناقابل قبول نہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کو تحریک آزادی میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری اور دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: