پاکستانی سرجیکل سٹرائیکس نسلوں کیلئے سبق ہونگی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا ڈراما کیا تھا لیکن اگر پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارتی نصابی کتب میں اسے شامل کرنا پڑے گا۔ بھارتی نسلیں اسے یاد رکھیں گی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو ان دنوں اپنی مدت ملازمت کے خاتمے پر الوداعی دوروں میں مصروف ہیں، خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے دورے پر ہیں۔ یہاں انہوں نے شاہد آفریدی سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کےجوان بھارتی فوج کوسبق سکھا سکتے ہیں، بھارت نے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا ڈراما رچایا، اسے سرجیکل اسٹرائیک کا معلوم ہی نہیں تاہم اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی ۔اگر بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کی گئی تو بھارتی نصاب میں پاک فوج کے قصے پڑھائے جائیں گے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، 29 نومبر کو اختیارات سونپ دوں گا لیکن میرا جینا میرا مرنا ملک کے لئے ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی شہداء کے لواحقین کےلیے وقف کرتاہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: