مذہب کی جبری تبدیلی کیخلاف بل منظور

سندھ اسمبلی نے زبردستی شادی اور مذہب کی جبری تبدیلی کیخلاف بل منظور کیا ہے۔ جبری مذہب تبدیلی کی سزا پانچ برس قید ہوگی۔
سندھ منارٹیز رائٹس ایکٹ کمیشن بل ایوان سے متفقہ طور پر منظور ہوا۔ بل کے مطابق 18 برس سے کم عمری میں مذہب کی تبدیلی جرم تصور کیا جائے گا۔
مذہب کی جبری تبدیلی میں سہولت کاری پر 5 برس تک قید کی سزا سنائی جاسکے گی۔ بل کے متن کے مطابق بالغ شخص کو مذہب کی تبدیلی پر غور کیلئے 21 دن کا وقت دیا جائے گا۔
امید کی جارہی ہے کہ اس بل کی منظوری سے سندھ میں ہندو اقلیتی برادری میں جبری مذہب کی تبدیلی کے رجحان اور اس سے بچنے کیلئے بھارت نقل مکانی کے سلسلے میں کمی آئے گی۔
بالغ شخص کو مذہب تبدیل کرنے کی صورت میں 21 دن تک سیف ہائوس میں رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: