باپ بیٹے نے کرکٹ کی انوکھی تاریخ رقم کردی

پچیس برس پہلے باپ نے سفید گیند سے کھیلنے والے پہلے جنوبی افریقی کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ پچیس برس بعد آج بیٹے نے گلابی گیند سے کھیلنے والے پہلے جنوبی افریقی کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ان باپ بیٹے کا نام جمی کک اور سٹیفن کک ہے۔
جنوبی افریقی بلے باز سٹیفن کک نے آج آسٹریلیا کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن گلابی گیند کا سامنا کیا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ سٹیفن کک کے والد جمی کک نے بھی چوبیس برس قبل اسی ماہ نومبر میں ہی یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ اس وقت جنوبی افریقہ نسل پرستی کی وجہ سے عالمی سطح پر پابندیوں کا شکار تھا۔ نسلی تعصب کے خاتمے اور سیاہ فام کھلاڑیوں کیلئے کوٹا مخصوص کرنے کے فیصلے کے بعد پروٹیز نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کیخلاف سیریز سے واپسی کی تھی۔

جمی کک

جمی کک

جمی کک نے چوبیس برس پہلے نومبر میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں سرخ گیند سے کھیلنے والے پہلے جنوبی کرکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
یہ بھی خوب دلچسپ اتفاق رہا ہے کہ جمی اور سٹیفن کک دونوں ہی مذکورہ سیریز میں قابل ذکر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ موجودہ سیریز میں تاحال سٹیفن کی کسی بھی میچ میں بلند ترین سکور 23 رنز رہا ہے۔
ان کے والد جمی کک نے جب سفید گیند کو پہلی بار آزمایا تو وہ 46 گیندوں پر صرف 35 سکور کرسکے جبکہ سرخ گیند کے ساتھ پہلے تجربے میں وہ پہلی ہی گیند پر سچن ٹنڈولکر کے ہاتھوں سلٌپ پر کیچ ہوگئے۔ یہ دونوں میچ بھارت کیخلاف کھیلے گئے تھے۔
جنوبی افریقہ آج سے شروع ہونے والے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کامیابی کے ذریعے کینگروز کیخلاف ہوم گرائونڈ پر وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز بھی اپنے نام کرنے کے خواہاں ہے۔ وہ کینگروز کیخلاف مسلسل تیسری سیریز جیتنے کا اعزاز پہلے ہی اپنے نام کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: