ایئرچیف مارشل کا بھارت کو سخت پیغام

پاکستان کے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بھارتی عزائم سے بخوبی واقف ہیں۔ بھارت تحمل سے رہے تو اس کے حق میں بہتر ہے، ورنہ پاکستان ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
کراچی میں آئیڈیا 2016 نمائش میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی تربیت اعلی معیار کی ہے اور ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خلاف ایک مکمل جنگ ہے جس میں فضائیہ بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی عزائم سے واقف ہیں اور حد سے تجاوز کرنے والوں کو پکڑنا جانتے ہیں، اڑی واقعہ پر الزام تراشیوں کے بعد ہم نے تیاریاں مکمل کرلیں تھیں، ہم بھارت کے ہتھکنڈوں سے دباؤ میں والے نہیں۔
سربراہ پاک فضائیہ نے مذکورہ نمائش کے بارے میں کہا کہ ہماری نظریں سپر مشاق اور جے ایف تھنڈر سے آگے کی طرف ہیں، نائیجریا اور قطر کے ساتھ معاہدہ ہوا اور اب ان کے جہاز پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں۔
آئیڈیا2016 میں آج فرانس اور پاکستان کے مابین جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے یہ ذمہ داری ایئرکموڈور وقار حیدر کو سونپی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: