ڈی ٹی ایچ کی نیلامی، جیو اور بول فاتح

پاکستان کے پہلے 3 ڈی ٹی ایچ لائسنس 14 ارب 69 کروڑ روپے میں نیلام کر دیئے گئے۔

سب سے زیادہ بولی میگ انٹرٹینمنٹ نے 4 ارب 91 کروڑ روپے لگائی۔

دنیا ٹوڈے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میگ انٹرٹینمنٹ کے پیچھے جیونیوز کا ہاتھ ہے، کچھ حلقوں کی رائے میں یہ دنیا نیوز کے مالک میاں عامر محمود کی ملکیت ہے۔

شہزاد سکائی اسلام آباد نے 4 ارب 90 کروڑ جبکہ سٹار ٹائمز کمیونیکیشن 4 ارب 79 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

شہزاد سکائی بول ٹی وی کے چیئرمین شعیب شیخ کی ملکیت ہے جبکہ سٹار ٹائم کی مالک چین کی کمپنی ہے۔

ڈی ٹی ایچ لائسنس کی بولی کا عمل 15 گھنٹے جاری رہا۔ بولی کا آغاز 20 کروڑ روپے سے ہوا تھا۔

 

چیئرمین پیمرا کا کہنا ہے کہ بولی سے مجموعی طور پر 14 ارب 69 کروڑ روپے حاصل ہوں گے۔

گیارہ کمپنیوں نےبولی میں حصہ لیا تھا جن میں سے  لاہور کی ایک اور اسلام آباد کی 2 کمپنیاں کامیاب رہیں۔

تیسرے نمبر پر بولی دینے والی کمپنی کے ساتھ پہلی دو کمپنیوں کو میچ کر دیا گیا۔ اب ہر لائسنس کی فیس 4 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے ہو گی۔

چیئرمین پیمرا ابصار عالم نےکمپنیوں کو مکمل ادائیگی تین قسطوں میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔ پہلی قسط 15 فیصد جمع کروانا ہو گی۔ دوسری قسط 35 فیصد جبکہ بقیہ 50 فیصد ایک ساتھ ادائیگی کرنا ہوگی۔

تینوں کامیاب کمپنیوں کو لائسنس حاصل کرنے سے پہلے وزارت داخلہ سے سیکورٹی کلیئرنس لیں گی

دسمبر2017ء تک ڈی ٹی ایچ سروس کو فنکشنل کرنے کی پابند ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: