مسیحی جوڑا زندہ جلانے والوں کے لیے سزائے موت

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میاں بیوی کو زندہ جلانے والے 5 افراد کو سزائے موت سنادی ہے۔

9 ملزموں کو دو دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔ 92 ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا۔

عدالت نے حافظ اشتیاق، محمد حنیف، عرفان شکور، ریاض اور مہدی خان کو قتل کا براہ راست مجرم قرار دے کر دو دو بار پھانسی کا حکم دیا ہے۔

kot-radha-kishan-couple

نومبر 2014 میں صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے میاں بیوی شہزاد اور شمع کو مشتعل ہجوم نے بھٹے میں زندہ جلادیا تھا۔

لاہور کی عدالت میں اس مسیحی جوڑے کے قتل کا مقدمہ تقریبا دو سال تک زیر سماعت رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: