فواد چودھری پی ٹی آئی کے ترجمان

پاکستان تحریک انصاف نے فواد چودھری کو پی ٹی آئی کا ترجمان مقرر کر دیا ہے، پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف میں جانے والے فواد چودھری نیو ٹی وی پر ایک ٹاک شو بھی کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس بنی گالہ میں ہوا جس میں فواد چودھری کو سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ دیا گیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فواد چودھری کی تقرری پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کی طرف سے ایک بیان کے بعد کی گئی۔
نعیم الحق نے عمران خان کے ساتھ لندن جانے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ لندن سے شریف فیملی کے خلاف ثبوت اکٹھے کر کے لائے ہیں جب کہ عمران خان مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں سے ملنے لندن گئے تھے۔
نعیم الحق نے اس تقرری کے بعد مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کی اور دعویٰ کیا کہ وہی پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان ہیں، فواد چودھری کو سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: