شہباز شریف کو دل کی تکلیف، اسپتال داخل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا ہے، ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ لئے ہیں۔
شہباز شریف اپنے گھر میں موجود تھے جب ان کے بائیں کاندھے میں تکلیف ہوئی، انہیں فوری طور پر لاہور میں اتفاق اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق شہباز شریف کو ممکنہ طور پر دل کی تکلیف ہوئی ہے، ٹیسٹس کے نتائج آنے کے بعد ہی حقیقت کا علم ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس سے قبل کبھی دل میں تکلیف نہیں ہوئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب گاڑی سے اترنے کے بعد خود چل کر اسپتال کے اندر گئے جس پر ڈاکٹرز نے ناراضی کا بھی اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: