اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ

وفاقی کابینہ نے وزراء، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری، وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔
وفاقی وزراء کی تنخواہ اضافہ کے بعد 2لاکھ ،ارکان اسمبلی وسینٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 62ہزار ہوجائے گی جب کہ چیئرمین سینٹ اور اسپیکر کی تنخوا ہ اضافے کے بعد 2لاکھ 5ہزار اور وزیرمملکت ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 85 ہزار ہوجائے گی۔
اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ 62 ہزار ہے جب کہ بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ اس سے کئی زیادہ ہے۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے بھی کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ ہوناچاہئے جس پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ ہوگا لیکن اپنی کارکردگی کوبھی بہتربنائیں تاہم بعد میں وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: