ترکی پاکستان سے52 سپر مشاق طیارے خریدے گا

پاکستان اور ترکی کے درمیان 52 سپر مشاق طیاروں کی خرید و فروخت کا معاہدہ طے پایا ہے۔ یہ معاہدہ کراچی میں جاری دفاعی نمائش کے دوران طے پایا۔
طے پانے والے معاہدے کی رو سے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس میں تیار کردہ سپر مشاق طیارے ترکی کو فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ ایک مقامی کمپنی نے بھی پاکسان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کے ساتھ ہتھیاروں کا معاہدہ کیا ہے۔
دفاعی ہتھیاروں کی نمائش آئیڈیا2016 میں اب تک مجموعی طور پر پاکستان کے 3 دفاعی معاہدے ہو چکے ہیں جب کہ 14 معاہدے ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ایک پاکستانی سپر مشاق طیارے کی قیمت تقریباً 10 لاکھ ڈالر بنتی ہے اور اس حساب سے 52 طیارے تقریبا 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر یعنی 5 ارب 20 کروڑ روپے لاگت بنتی ہے۔
چار روز تک جاری رہنے والی اس دفاعی نمائش کا آج دوسرا دن ہے۔ اس نمائش میں 43 ممالک كے 90 وفود شركت كررہے ہیں۔نمائش میں حصہ لینے والوں میں 261 غیرملكی اور 157 پاكستانی كمپنیاں شریک ہیں جب كہ 34 ممالک كی 418 كمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات پیش كررہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: