سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعہ کو اوول آفس میں صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔
اُن کی اوباما انتظامیہ کے متعدد انتہائی عہدیداروں سے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صدر اوباما نے ولی عہد شہزادے سے اوول آفس میں ملاقات کی، جہاں عام طور پر سربراہان ِ ممالک سے ملاقات کی جاتی ہے۔
تیس سالہ نائب ولی عہد، شاہ سلمان کے بیٹے، ملک کے معاون وزیر اعظم اور وزیر دفاع ہیں۔ اُنھوں نے کئی منصوبے شروع کیے جن سے سعودی معیشت کو فروغ ملا ہے، ان منصوبوں کا مقصد سعودیہ عرب کا سنہ 2030 تک تیل کی آمدن پر انحصار میں کمی لانا ہے۔
نوجوان ہونے کے باوجود، شہزداے کو سعودی حکومت میں اہم حیثیت حاصل ہے۔
وہ کانگریس کے ارکان اور وزیر خارجہ جان کیری اور امریکی ہم منصب ایش کارٹر سے سے بھی مل چکے ہیں۔
سعودی سفارت خانے کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی تعلقات اور شام، عراق، یمن، لیبیا اور ایران کی صورت حال پر بھی بات کی۔
اس ہفتے کے آغاز میں شہزادہ صدر کی قومی اقتصادی کونسل سے ملاقات کر چکا ہے، جس میں خزانہ کے وزیر جیک لیئو شامل ہیں، جس ملاقات میں شہزادہ محمد کے معاشی إصلاحات کے منصوبوں پر گفتگو شامل تھی۔