ٹرمپ،مسئلہ فلسطین کیلئے داماد کی مدد لیں گے

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ٹرمپ نے اس سلسلے میں اپنے یہودی داماد کی خدمات حاصل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
امریکی روزنامے دی نیویارک ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین امن معاہدہ کروانے والا خوش نصیب بننا پسند کروں گا۔
انٹرویو لینے والے رپورٹر نے اپنے ٹوئٹ میں یہ دعویٰ کیا کہ ٹرمپ اس سلسلے میں اپنے یہودی داماد جارڈ کشنر کی مدد لیں گے۔ کشنر قدامت پرست یہودی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ کشنر امریکی صدارتی امور میں نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کی فتح کے بعد وائٹ ہائوس میں روزانہ دی جانے والی سیکیورٹی بریفنگ تک رسائی کی بھی اجازت مانگی تھی۔
کشنر مع اہلیہ، ٹرمپ کی بطور صدر پہلی غیر ملکی سربراہ سے ملاقات کے موقع پر بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات جاپانی وزیراعظم شنزو ایب سے 17 نومبر کو ہوئی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل امریکی پالیسی کے برخلاف یہ تجویز بھی دے چکے ہیں کہ یروشلم کو یہودی ریاست کا دارالخلافہ تسلیم کیا جائے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ یہ امن معاہدہ کروانا بے حد مشکل ہوگا لیکن اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو اس کا مطلب ہوگا کہ وہ کوئی بھی معاہدہ کروا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: