بلوچستان میں صورتحال دہشت گردوں کے خلاف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی الوداعی ملاقاتوں اور دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کو جنرل راحیل نے کوئٹہ میں سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سدرن کمانڈ اور ایف سی کے جوانوں اور افسروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنرل راحیل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی عوام نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک ختم کرنے میں ریاست کی مدد کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صورتحال دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کے مکمل خلاف ہوچکی ہے۔ عوام نے بیرونی امداد پر پلنے والے شرپسندوں کو مسترد کردیا۔

جنرل راحیل نے کہا کہ گوادر پورٹ اور سی پیک کی تعمیر علاقے کو امید اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل کردے گی جس کے فوائد عام آدمی تک پہنچیں گے۔

آرمی چیف نے بلوچستان میں ایک ہزار کلومیٹر روڈ کی تعمیر پر ایف ڈبلیو او اور سدرن کمانڈ کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: