10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے ملنے والی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان 10 دہشت گردوں پر مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں کا الزام تھا۔

ان دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کا حنیف ولد عمر زرین بھی شامل ہے جس نے ایس ایس جی گروپ کے کیپٹن جنید خان، کیپٹن نجم ریاض راجا، نائیک شاہد رسول اور نائیک شکیل احمد کو اغوا کیا اور بعد میں ان کے سر قلم کئے۔

شدت پسند تنظیم لشکر اسلام کے تیرہ گل ولد خان اور محمد ولی ولد فولاد خان کو بھی سزائے موت سنائی گئی۔ ان پر حوالدار نور مست، نائیک فرمان، نائیک شبیر اختر، سپاہی ہمایوں، سپاہی فخر عالم اور سپاہی اسماعیل کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے خیستہ محمد ولد عبدالجیل، علی رحمان ولد حبیب الرحمان، فضل علی ولد فضل واحد، محمد علی ولد عبدالرحمان، نثار علی ولد دمساز خان، خیال جان ولد سیال جان اور پایو جان ولد اصل جان کو بھی سزائے موت سنائی گئی۔

ان دہشت گردوں پر بھی فوجیوں پر حملے اور انہیں ہلاک کرنے کے الزامات تھے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ملزموں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: