سابق صدر مرسی کی عمر قید کی سزا بھی منسوخ

مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی عمر قید کی سزا بھی منسوخ کر دی، چند روز قبل ان کی سزائے موت منسوخ کی گئی تھی۔ عدالت نے دونوں مقدمات کی نئے سرے سے سماعت کا حکم دیا ہے۔
اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے محمد مرسی نے حسنی مبارک کا تختہ الٹے جانے کے بعد اقتدار سنبھالا تھا جو زیادہ دیر قائم نہ رہا۔
انہیں قید میں لئے جانے کے بعد مقدمات چلائے گئے، جیل توڑنے کے الزام میں سزائے موت اور فلسطینی تنظیم حماس کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
محمد مرسی کو مئی 2015 میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد جیل توڑنے کے الزامات ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ مصری عدالت نے محمد مرسی کے 100 سے زائد اخوان المسلین کے ساتھیوں کو بھی سزائے موت سنائی تھی۔
محمد مرسی سمیت اخوان المسلمین کے دوسرے ارکان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2011 میں حماس، حزب اللہ اور مقامی جنگجوؤں کے ساتھ مل کر جیل توڑنے کی سازش کی تھی اور جیل پر حملے کے بعد محمد مرسی سمیت جماعت کے 34 لیڈر فرار ہوگئے تھے۔
اس سے قبل اپریل 2015 میں مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو 2012 میں مظاہرین پر تشدد اور گرفتار کرنے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ حسنی مبارک کے دور اقتدار کے خاتمے کے بعد 2011 میں مصر کے پہلے آزادانہ طور پر منتخب ہونے والے صدر محمد مرسی کو اقتدار کے صرف ایک سال بعد استعفے کے مطالبہ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جس کے بعد جولائی 2013 میں اس وقت کے آرمی چیف اور موجودہ صدر عبد الفتح السسی نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔
مرسی کی جماعت اخوان المسلمین کے خلاف موجودہ فوجی حکومت کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور اس جماعت کو بلیک لسٹ کیا جاچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: