ایل او سی پر فائرنگ، 6بھارتی فوجی ہلاک

پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ مسسل جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے 4 شہری شہید ہوئے جب کہ بھارت کے 6 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت اور فوج کے خلاف مظاہروں کی نئی لہر کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
بھارتی فائرنگ سے 4 مہینے میں پاکستان کے 30 سے زیادہ عام شہری اور متعدد فوجی شہید ہو چکے ہیں جب کہ بھارت کی طرف سے کافی جانی نقصان ہوا ہے۔
گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے جب کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 6 بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے جند روٹ، کیرالہ اور بڑوہہ سیکٹرز میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوئے جن کی شناخت الطاف، نازیہ کوثر، عتیق اور تصور کے ناموں سے ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے 10 افراد بھی زخمی ہوئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس سے بھارت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: