سندھ ہائیکورٹ کا مشیر قانون کو عہدہ چھوڑنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کی تقرری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کی مشیرِ قانون کی حیثیت سے تقرری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مشیر صرف وزیراعلی کی معاونت کرسکتا ہے وزارت نہیں چلا سکتا اور غیر منتخب شخص کو منتخب رکن اسمبلی اور وزیر کا اختیار دینا بھی غیر آئینی ہے جب کہ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب قانون پر مہارت اور تجربہ بھی نہیں رکھتے۔
عدالت نے مشیرِ قانون کی حیثیت سے مرتضیٰ وہاب کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست منظور کرلی اور مرتضی وہاب کی تقرری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیاہے۔
واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب پیپلز پارٹی کی مرحوم رہنما ڈاکٹر فوزیہ وہاب کے بیٹے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: