کراچی میں آئیڈیاز 2016دفاعی نمائش شروع

کراچی میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز 2016 کی نمائش شروع ہو گئی، وزیراعظم نواز شریف نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا افتتاح کیا۔
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں شروع ہونے والی دفاعی نمائش کے لئے وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے ہمراہ پہنچے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا۔
نمائش کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیا اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج كے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف كمیٹی، وزیر دفاع، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔
دفاعی نمائش 4 روز تک جاری رہے گی جس میں 43 ممالک كے 90 وفود شركت كررہے ہیں اور ان میں سے 30 مندوبین اعلیٰ سطح كے ہیں جن كی سربراہی ان ملكوں كے وزیر دفاع، ڈیفنس سیكریٹریز، چیف ڈیفنس اسٹاف یا حاضر چیفس خود كریں گے۔
مجموعی طور پر 261 غیرملكی اور 157 پاكستانی كمپنیاں شریک ہوں گی جب كہ 34 ممالک كی 418 كمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات پیش كریں گی۔
دوسری جانب دفاعی نمائش کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے مطابق 2 ایس پیز، 4 ڈی ایس پیز سمیت 2 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔
سوک سینٹر کے اطراف سڑکیں ٹریفک کے لئے بند رہیں گی جب کہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: