انضمام کا آفریدی کو پرفارم کرنے کا مشورہ

سابق بلے باز اور قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے شاہد آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پرفارم کریں ، ضرورت ہوئی تو ٹیم کا حصہ بنا لیں گے۔
شاہد خان آفریدی کو گزشتہ چند ماہ سے کسی بھی فارمیٹ کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جارہا ہے۔ ان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے باوجود بھی ٹیم کے ہمراہ دوبارہ کھیلنے کی خواہش کا بارہا اظہار کیا جاچکا ہے۔
انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے بہتر پرفارمنس دینا پڑتی ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی اچھی پرفارمنس دے رہا ہوگا، تو اسے ضرور موقع دیا جائے گا۔
انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ بہت سے نئے کھلاڑی فرسٹ کلاس میں اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، ان کیلئے خصوصی کیمپ لگایا جائے گا۔ انہیں ٹریننگ دی جائے گی۔
انضمام نے ٹیم کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسد شفیق اور محمد عامر بہت ٹیلنٹڈ ہیں لیکن وہ ماضی جیسی پرفارمنس دینے میں ناکام ہیں۔
ہملٹن ٹیسٹ میں اظہر علی کو چاہئے کہ وہ یونس خان سے مشورہ کریں۔ وہ سینیئر ہیں، اچھا گائیڈ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: