وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کل کراچی کا دورہ کریں گے۔
دنیا ٹوڈے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف اپنے دورے کے دوران سندھ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی عیادت بھی کریں گے۔