فیس بک پرجھوٹی خبردیناممکن نہیں رہیگا

فیس بک اور دیگر سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس کے ذریعے سے غلط خبروں کی تشہیر عام بات ہے لیکن اب مستقبل قریب میں فیس بک کے ذریعے ایسا کرنا ممکن نہیں رہے گا۔
اس امر کا اعلان فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے کیا ہے۔ ان کے مطابق فیس بک کو غلط خبروں کی تشہیر سے روکنے کیلئے ان کی ٹیم طویل عرصے سے کام کررہی ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اس سلسلے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا اور غلط خبروں کی تشہیر کو جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔
مارک زکر برگ کے مطابق اس سلسلے میں فیس بک انتظامیہ بذات خود کوئی فیصلہ نہیں کرے گی بلکہ “کمیونٹی سٹینڈرڈ” کے ذریعے یہ تعین کیا جائے گا۔
مارک زکر برگ کے مطابق جھوٹی خبروں کے بارے میں فیس بک انتظامیہ کو مطلع کرنے کا عمل آسان بنانے پر کام کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ تکنیکی سسٹم کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ فیس بک استعمال کنندگان کی جانب سے شکایت درج کرنے سے قبل ہی یہ معلوم کیا جاسکے کہ فیس بک پر شائع کیا جانے والا کون سا مواد غلط ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: