شاہ رخ خان کی رکشے سے ٹکر

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ڈیئر زندگی کے سیٹ پر ان کی رکشے سے ٹکر ہوئی تھی۔ حادثے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
شاہ رخ کی رکشےسے ٹکر کا واقعہ فلم “ڈیئر زندگی” کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا جب وہ اور اداکارہ عالیہ بھٹ گوا میں فلم کے ایک منظر کی شوٹنگ کیلئے سائیکل چلا رہے تھے۔
سڑک کے تنگ ہونے کے سبب شوٹنگ کے تمام سازو سامان کے ساتھ کیمرے کو آپریٹ کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی جس پر فیصلہ کیا گیا کہ کیمرہ ایک رکشے میں نصب کیا جائے۔
شاہ رخ اور عالیہ بھٹ منظر کی تکمیل پر سائیکل روک کے کھڑے ہوگئے تاہم ڈرائیور بروقت بریک نہ لگا سکا جس کی وجہ سے رکشہ شاہ رخ سے ٹکرا گیا۔
شاہ رخ نے اس منظر کو دوبارہ فلمبند کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم ڈائریکٹر گوری شندھی نے یہ خطرہ دوبارہ مول لینے سے انکار کردیا۔
ڈیئر زندگی 25 نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔ امریکہ میں فلم کی نمائش دو روز قبل یعنی 23 نومبر کو شروع ہوجائے گی۔ فلم میں عالیہ بھٹ نے شاہ رخ کے مقابل مرکزی کردار نبھایا ہے۔ یہ فلم رومانوی کامیڈی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: