کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی

سندھ حکومت نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کےموقع پر کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کے لیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد آج سے شروع ہوگیا ہے۔
اس سلسلے میں پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق چہلم کے موقع پرشہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے کے لیے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں موبائل فون سروس بھی بند رکھنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
موبائل فون سروس پورے ملک میں عمومی طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس پابندی پر بھی سندھ اور کے پی کے میں خصوصاً عمل درآمد کیا جائے گا۔
ڈبل سواری پر پابندی کے نوٹیفکیشن کےمطابق بزرگ، صحافی، خواتین، بچے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: