ایس ایس پی راؤ انوار عہدے پر بحال

سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے ایس ایس پی راؤ انوار کو عدالتی حکم پر ان کے عہدے پر بحال کر دیا۔ راؤ انوار کو ایم کیو ایم خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
سندھ حکومت نے راؤ انوار کی بحالی کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظور کے بعد جاری کیا گیا۔
راؤ انوار کو پولیس ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاہم انہیں کسی ضلع میں تعینات نہیں کیا گیا جس کا فیصلہ جلد ہی کرلیا جائے گا۔
راؤ انوار بطور ایس ایس پی ملیر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی مداخلت اور وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس لینے کے بعد خواجہ اظہار الحسن کو رہا کر دیا گیا تھا تاہم صوبائی حکومت نے راؤ انوار کو معطل کر دیا تھا۔
راؤ انوار نے معطلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی جس کے بعد عدالت نے ان کی بحالی کے لئے سندھ حکومت کو ہدایت جاری کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: