بھارتی فائرنگ، 2بچیوں سمیت 3پاکستانی شہید

ائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 بچیوں سمیت 3 پاکستانی شہید ہو گئے، فائرنگ کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں سنگالا میں کی گئی، بھارتی فوج نے بھمبر اور کوٹلی سیکٹر میں بھی فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بھمبر سیکٹر میں ٹنڈر اور بروھ کے علاقوں صبح ساڑھے 9 بجے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔
بھارتی فوج کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں سنگالا میں آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
شہدا میں 4 سالہ ریبا اور 7 سالہ فائزہ شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں محمود، شہزاد اور شازیہ شامل ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور پاک فوج موثر انداز میں بھارتی پوسٹوں کو ہدف بنارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے سمندری حدود میں داخل ہونے کی ناپاک کوشش کی جسے پاک بحریہ نے ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو واپس اپنے پانی کی جانب بھگا دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے دو روز قبل ایل او سی پر بھمبر سیکٹر میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کر کے 7 پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا تھا جس کا پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: