عراق میں شادی کی تقریب پر حملہ، 40 ہلاک

عراق کے شہر عامریہ ال فلوجہ میں خودکش کار بم حملے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 60 سے زائد زخمی ہیں۔

حملہ آور نے پولیس افسر کی شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔

ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس خودکش دھماکے میں شدت پسند تنظیم داعش ملوث ہے۔

فلوجہ سے 35 کلومیٹر جنوب میں واقع عامریہ ال فلوجہ حکومت کے حامی سنی قبائلی جنگجوؤں کا گڑھ ہے۔

اس سال جون میں داعش کو فلوجہ سے نکالا گیا تھا۔ موصل عراق میں داعش کا آخری مضبوط گڑھ ہے جسے چھڑانے کے لیے لڑائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: