نجی تعلیمی اداروں کی فیس کی ریس روکو

سندھ اسمبلی کا اجلاس آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہو۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا 2013 میں امتحان پاس کرنے والے امیدواران کو ملازمتیں فوری طور دینے کی قرارداد ایوان میں پیش کی، جس کی ایوان میں موجود تمام پارٹیوں نے حمایت کی اور قرارداد کو اتفاق رائے منظور کیا گیا۔

سندھ اسمبلی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور دیگر ایم کیو ایم کے تین اراکین کی چھٹی کی درخواست پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایوان میں پیش کی تو پیپلزپارٹی کے اراکین نے ارباب غلام رحیم کی درخواست پر نو نو کے نعرے لگانے شروع کردئیے اور ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔اسپیکر نے شور شرابہ کے دوران ارباب غلام رحیم سمیت چار اراکین اسمبلی کی چھٹی کی درخواوست منظور کرلی۔

اسمبلی اجلاس میں حیدرآباد اور سکھر سے منتخب ایم کیو ایم کے اراکین نے واسا کی کارکردگی پر سخت اعتراضات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ادارے عوام کے فلاح اور بہبود کے کام نہیں کر رہے۔

اس پر وزیر بلدیات پر یقین دلایا کے دونوں اداروں پابند بنایا گیا ہے وہ اپنا کام کریں ۔

پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے پرائیوٹ اسکولز کی من پسند و زائد فیسز وصول کرنے کے خلاف تحریکِ التواء پیش کی گئی۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پرائیوٹ اسکولز من پسند فیسیں وصول کررہے ہیں۔حکومتی اقدامات کے باوجود والدین کو زائد فیس ادا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔تاہم صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر نے فیسوں میں اضافے اسکول میں سندھی اور قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے معاملے پر آئندہ ہفتے پرائیوٹ اسکولز کا اجلاس طلب کرنے پر خرم شیر زمان نے تحریک پر زور نہ دیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی اغا سراج درانی نے کہا کہ زیادہ فیس کے علاوہ بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھنا پڑتا ہےجو پرائیوٹ اسکولز سے زیادہ فیس چارج کرتےہیں۔ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے ۔

میئرکراچی وسیم اختر نے بھی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بطور مہمان شرکت کی۔ انہوں نے اسپیکر آغا سراج درانی اور دیگر پارٹیوں کے اراکین سے ملاقاتیں کیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کے بلاول نے ان کی رہائی کیلئے آواز اٹھائی وہ ان کیلئے معنی رکھتی ہے ۔

وسیم اختر نے سندھ اسمبلی میں تمام پارٹیوں کے ساتھ مفاہمت کا بھی ہاتھ بڑھایا اور کہا کہ کراچی سب کا شہر ہے ہمیں مل کر کام کرناہے۔

میئر کراچی وسیم اختر کی سندھ اسمبلی آمد ہوئی تو اسپیکر آغا سراج درانی نے اپنے دفتر میں سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا اور وسیم اختر نے اراکین اسمبلی کے ساتھ سیلفیاں اور گروپ فوٹوز بھی بنوائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: