برسوں پرانی گھڑی1کروڑ10 لاکھ ڈالر میں نیلام

رسٹ واچز بنانے والی کمپنی پیٹک فلپ کی ایک گھڑی 1 کروڑ 11 لاکھ ڈالر میں نیلام کی گئی ہے، کسی بھی رسٹ واچ کے لئے یہ اب تک لگائی گئی سب سے بڑی قیمت ہے۔
پیٹک فلپ نے یہ گھڑی 1943 میں فروخت کے لئے پیش کی گئی تھی، اس ایڈیشن کو ریفرنس 1518 کا نام دیا گیا تھا اور دنیا میں اس وقت اس ایڈیشن کی 4 گھڑیاں موجود ہیں۔
اپنے وقت میں یہ گھڑی جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ تھی اور اس وقت کی بھی سب سے مہنگی گھڑی تھی۔
اس گھڑی کی نیلامی سوئٹزرلینڈ میں ہوئی اور اس سے قبل سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے والی گھڑی 7.38 ملین ڈالرز کی تھی جو کہ گزشتہ سال فروخت ہوئی۔
اس گھڑی کو خریدنے کے لیے 7 افراد کے درمیان مقابلہ ہوا تاہم کامیاب شخص کے نام کو سامنے نہیں لایا گیا۔ 1943 میں تیار ہونے والی اس اسٹین لیس اسٹیل گھڑی کی یہ قیمت درحقیقت اس کے نایاب ہونے کی وجہ سے لگی۔
اس طرح کی 1940 کی دہائی کی صرف چار گھڑیاں موجود ہیں اور یہ اپنے دور کی اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا شاہکار مانی جاتی تھی، جس میں پہلی بار دائمی کلینڈر بھی دیا گیا تھا۔
اس گھڑی کے سیریل نمبر میں 1 لکھا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اس ماڈل یعنی 1518 کو اسٹیل سے تیار کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: