موزمبیق، آئل ٹینکر میں دھماکہ،73ہلاک

افریقی ملک موزمبیق میں تیل سے بھرے ایک ٹرک میں ہونے والے دھماکے سے کم سے کم 73 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمی ہونے والے بیشتر افراد دھماکے سے جھلس گئے، اور ان کی حالت بھی نازک ہے، دھماکے کے وقت لوگ بڑی تعداد میں آئل ٹینکر کے گرد جمع تھے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ملاوی کی سرحد کے قریب گرے ہوئے ٹرک سے تیل نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ جب اس میں دھماکہ ہو گیا۔
موزمبیق کی حکومت کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دھماکہ کسی دہشت گردی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ موزمبیق کی وزارت اطلاعات کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کچھ لوگوں نے ٹینکر پر گھات لگا کر حملہ کیا ہوا۔
حکومتی وزرا امدادی کام اور انکوائری کی نگرانی کے لیے جمعے کو جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔ موزمبیق کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس کی نصف سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: