اردوان کا نہیں نواز شریف کا بائیکاٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترک صدر کا نہیں نواز شریف کا بائیکاٹ کیا تھا کیونکہ وہ انہیں وزیراعظم تسلیم نہیں کرتے۔

عمران خان نے پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں چیف ایگزیکٹو کا احتساب ہورہا ہے۔ اس کیس سے پاکستان کی تاریخ بدل جائے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ میں جو بیان دیا اس میں تضاد ہے۔ قطری شہزادے کے خط سے کئی باتیں نکلیں گی۔ ہمارا اصل کیس وزیراعظم کا جھوٹ پکڑنا ہے۔

عمران خان نے حکومتی وزراء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایک خاندان کا کیس چل رہا ہے حکومت کا نہیں۔ جمہوریت میں وزراء کا کام کسی خاندان کی کرپشن کا دفاع کرنا نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: