اردوان کا پارلیمنٹ سے خطاب، خورشید شاہ کو موقع نہیں ملے گا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ اب صرف ترک صدر خطاب کریں گے، وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کو موقع نہیں ملے گا۔
ترک صدر کے پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب کے حوالے سے پہلے یہ شیڈول ترتیب دیا گیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے مختصر خطاب اور ترک صدر کے خطاب کے علاوہ وزیر اعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی بات کریں گے۔
نئے شیڈول کے تحت اب اسپیکر قومی اسمبلی تعارفی گفتگو کے بعد براہ راست ترک صدر کو خطاب کی دعوت دیں گے جس کے بعد اجلاس برخواست ہو جائے گا۔
حکومت کے مطابق ترک صدر کو آج شام لاہور پہنچنا ہے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ہے اس وجہ سے وہ جلد پارلیمنٹ سے رخصت ہونا چاہتے ہیں۔
سید خورشید شاہ نے نئے شیڈول پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علم نہیں کہ حکومت نے ایسا فیصلہ کیا کیوں، یہ فیصلہ کرنے سے قبل ان کی کوئی رائے بھی نہیں لی گئی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی طرف سے ترک صدر کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام شاہی قلعہ میں کیا گیا ہے۔ عشائیے کے لئے لاہور میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں۔
شاہی قلعہ میں بھی انتظامات جاری ہیں جہاں سکیورٹی کے لئے ہزاروں پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ شاہی قلعہ کو برقی قمقموں سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ اطراف کی سڑکوں پر بھی صفائی کی گئی ہے اور سڑکوں کو بینرز سے سجایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: