حفیظ نے برسبین میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دے دیا

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے برسبین میں اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دے دیا۔
محمد حفیظ نے برسبین کی بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ دیا، انہوں نے 3 اوورز کرائے جس کے بعد ٹیسٹ ختم ہو گیا، ٹیسٹ کا نتجہ 14 دن بعد آئے گا، حفیظ آج ہی واپس پاکستان پہنچ جائیں گے۔
محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض گزشتہ سال اٹھایا گیا تھا جس پر انہوں نے باؤلنگ ایکشن پر کام کرنے کے بعد چنائی میں اپنی باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا اور ناکام ثابت ہوئے۔ ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی۔
حفیظ کے بازو میں 17 سے 19 ڈگری تک خم کی نشاندہی کی گئی جب کہ آئی سی سی نے 15 ڈگری کے خم تک اجازت دے رکھی ہے، بازو کا یہ خم اکثر آف اسپنرز کا مسئلہ رہا ہے، سعید اجمل کا کریئر بھی اسی خم کا شکار ہو گیا۔
حفیظ نے ایک سال تک ایکشن پر کام کیا اور کافی عرصہ ٹیم سے بھی دور ہیں تاہم اب وہ دوبارہ قومی ٹیم میں واپسی کے لئے پر امید ہیں۔ برسبین ٹیسٹ کا نتیجہ اگر ان کے حق میں آیا تو انہیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: