کرپشن کا جواب دو،وزارت مذہبی امور سے سوال

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی حافظ حمد اللہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزرات مذہبی امور کوانتظامی معاملات سمیت تمام امور پر تنقید کی گئی۔

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ماڈل مدارس کے چیئرمین کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر حمد اللہ نے سوال اُٹھایا کہ گیارہ سالوں تک چیئرمین تنخواہیں اور مراعات تو لیں مگر کام کچھ نہ کریں؟

وزارت مذہبی امور کے وزیر سردار یوسف نے اپنی وزارت بارے صفائی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کرپشن کرنے والوں کا احتساب چاہتی ہےاور آئندہ اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے طلب کی گئیں تفصیلات پیش کر دئے جائیں گے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے ماڈل دینی مدرسہ برائے طالبات میں کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت مذہبی سے جواب طلب کیا ہے۔ اس ضمن میں وزارت سے مندرجہ ذیل سوالات کیے گئے ہیں۔

ماڈل دینی مدارس میں 500یتیم طالبات کا ماہانہ وظیفہ کئی سال تک خرد برد ہوتا رہا؟

ماڈل دینی مدرسہ کی پرنسپل کو کس معیار پر نوکری دی گئی؟

چارسال قبل ہونے والی کرپشن کی رپورٹ تاحال نہ آسکی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: