مشرف کی جائیداد قرق

غداری کیس میں خصوصی عدالت کے حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کی اسلام آباد اور راولپنڈی کی جائیدادیں قرق کرلی گئی ہیں۔

غداری کیس میں عدم حاضری پر سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد قرق کر لی گئی۔ خصوصی عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کی جائیداد قرق کرنے کی کارروائی سیشن جج ایسٹ سہیل اکرام نے کی اور جائیداد قرقی کی تعمیلی رپورٹ خصوصی عدالت کو بھجوا دی ہے۔

سابق صدر کے پارک روڈ چک شہزاد پر فارم ہاؤس نمبر سی ون بی اور ڈی ایچ اے فیز ٹو راولپنڈی کے ایف بلاک میں پلاٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

خصوصی عدالت نے جائیداد قرقی کے احکامات رواں سال جولائی میں جاری کئے تھے۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ ملزم پرویز مشرف کی پاکستان میں جتنی بھی جائیداد ہے اُسے ضبط کر لیا جائے۔

خصوصی عدالت نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے کلکٹر اور ڈپٹی کلکٹر متعلقہ سیشن جج صاحبان کے پاس اس کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: