آرمی چیف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں رعد البرق مشقوں کا معائنہ کرنے کے بعد آرمی چیف جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے اور غیر رسمی گفتگو کی۔ پاک فوج سربراہ کو اپنے درمیان دیکھ کر جوان پرجوش ہو گئے اور خوب نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر آرمی چیف  نے انتہائی اہم پیغام دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ اب یہی آرڈر ہے  کہ آرڈر کوئی نہیں ہے۔ آرمی چیف کے اس بیان کو مبصرین نے ان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان قرار دیا ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت رواں ماہ ختم ہو رہی ہے اور آئندہ چند دنوں میں ان کی  جگہ نئی تعیناتی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہم نے دشمن کو نیست و نابود کر دیا ہے، اب اس عمل کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوا کہ دشمن سے غافل نہیں ہیں۔ مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہو گی۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کر رہے ہیں

۔ انہوں نے فوجی جوانوں سے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور مدد کو اپنا شعار بنائیں۔ صرف لوگوں کی مدد کریں۔

اس تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ، ہم تمام غیر ریاستی عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف کو ان مشقوں کے مقاصد اور اہداف کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو سووینئر بھی پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، یہ مشقیں اس بات کا مظہر ہیں کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کرے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دشمن نے اپنے عزائم واضح کر دئیے ہیں، دشمن پاکستان میں ترقی کا عمل نہیں دیکھنا چاہتا ہم تمام غیر ریاستی عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو پوری دنیا مانتی ہے ، سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: