ایڈز کا رجحان ہم جنس پرست مردوں میں زیادہ

اقوام متحدہ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کوششوں کے باوجود یورپ میں ایڈز کے مرض میں کمی نہیں ہو رہی، خاص طور پر جرمنی اس بیماری سے زیادہ متاثر ہے، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرست مردوں میں یہ بیماری زیادہ ہے۔  رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جرمنی میں گزشتہ برس ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے نئے مریضوں کی تعداد میں بھی کمی کا کوئی واضح نشان نظر نہیں آیا۔  آر کے آئی کے اعداد و شمار کے مطابق2015 کے اختتام تک جرمنی میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 84 ہزار 700 کے قریب تھی۔ جرمنی میں موجود اس وقت 80 ہزار سے زائد ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد میں گیارہ ہزار سے زائد غیر ملکی پس منظر رکھتے ہیں اور وہ اس وائرس سے بیرون ملک متاثر ہوئے۔  ان میں سے تقریبا 3 ہزار 200 افراد ایسے ہیں، جو گزشتہ برس ایچ آئی وی جیسے موذی وائرس کا شکار ہوئے۔ انسٹی ٹیوٹ کے صدر لوتھر ویلر کا کہنا تھا کہ اگر متاثرہ افراد کا موازنہ 2014 میں متاثر ہونے والے افراد سے کیا جائے تو اس میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ تاہم کئی دیگر ملکوں کے مقابلے میں جرمنی کے لیے یہ بھی ایک مثبت خبر بھی ہے کیوں کہ یورپ کے کئی دیگر ملکوں میں ایچ آئی وی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔  لوتھر ویلر کا کہنا تھا ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے اپنائی گئی حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ اس خطرناک بیماری پر قابو پایا جا سکے۔  رپورٹ میں جنسی تعلق کے وقت کنڈوم کے استعمال کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے جب کہ ایچ آئی وی اور ایڈز کو مستقبل میں بھی جرمنوں کی صحت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماضی کی طرح جرمنی میں ایچ آئی وی سے سب سے زیادہ وہ مرد متاثر ہو رہے ہیں، جو مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے ہیں۔ گزشتہ برس 2200 ہم جنس پرست مرد اس بیماری میں مبتلا ہوئے جب کہ خواتین کی تعداد 750 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: