نااہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس

الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشنر کمیشنر سردار محمد رضا خان نے چیئرمین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور درخواست گزار محمد خان ڈاہا کو نوٹس جاری کیا۔
سماعت کے دوران جہانگیر ترین کے وکیل نے مواف اختیار کیا کہ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میرے موکل کو سنے بغیر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا۔
درخواست گزار بھی غیر حاضر ہے اس لئے ریفرنس کو مسترد کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنرنے درخواست گزار محمد خان ڈاہا کی دوسری سماعت پر بھی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام درخواستوں کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی اور عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت ترکی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار بشریٰ گوہر کا کہنا تھا کہ لیاقت ترکئی نے کاغذات نامزدگی اور ایف بی آر میں جمع کروائی گئی دستاویزات پر مکمل نام نہیں لکھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے سینیٹر لیاقت ترکئی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: