اب دوسروں کی آواز اور لہجہ اپنانا نہایت آسان

امریکی کمپنی ایڈوبی نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے جو آواز کی ہو بہو نقل کر سکتا ہے، یعنی اب سافٹ ویئر کی مدد سے کسی دوسرے شخص کی آواز کی نقل بالکل آسان ہو گئی ہے۔
ایڈوبی کمپنی اور پرنسٹن یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیموں کے اشتراک سے جاری کئے گئے اس پراجیکٹ کو آڈیو ایڈیٹنگ کا فوٹوشاپ بھی قرار دیا جارہا ہے۔
بنیادی طور پر یہ مصنوعی ذہانت رکھنے والا ایک سافٹ ویئر ہے جو کسی شخص کی 20 منٹ تک گفتگو ریکارڈ کرکے اسے تحریر میں تبدیل کرتا ہے اور آواز کو صوتی اکائیوں میں تبدیل کرکے محفوظ کرلیتا ہے۔
اس طرح یہ آواز کو کٹ، کاپی اور پیسٹ کی طرز پر نہ صرف ایڈٹ کرسکتا ہے بلکہ ضرورت پڑنے پر آڈیو کلپ میں ٹھیک اُسی آواز اور اسی لب و لہجے میں مزید جملے بھی شامل کرسکتا ہے۔
اس طرح ایک بار کسی شخص کی آواز اس سافٹ ویئر میں منتقل کر دی جائے تو پھر مصنوعی طریقے سے اسی آواز اور لہجے میں اپنی مرضی کی کوئی بھی بات کہی جا سکتی ہے۔
ایڈوبی کمپنی کے مطابق یہ منصوبہ ابھی زیرِتکمیل ہے اس لئے وہ اس کے اجرا کی تاریخ اور ممکنہ قیمت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتی۔ لیکن انٹرنیٹ کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سافٹ ویئر کا غلط استعمال خطرناک نتائج بھی دے سکتا ہے کیونکہ اسے استعمال کرتے ہوئے بالکل اصل جیسی جعلی آڈیو کلپس بھی تیار کی جاسکیں گی جنہیں پکڑنا بہت مشکل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: