حفیظ باؤلنگ جانچ کے لئے آسٹریلیا چلے گئے

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کی جانچ کے لئے آسٹریلیا چلے گئے، جمعرات کو برسبین کی اکیڈمی میں ان کے باؤلنگ ایکشن کاجائزہ لیا جائے گا۔ مشکوک باؤلنگ ایکشن کے سبب وہ طویل عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں۔
محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو گزشتہ سال مشکوک قرار دیا گیا اور وہ چنائی میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے تھے، ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ تھا۔
اس وجہ سے ان پر ایک سال تک باؤلنگ پر پابندی عائد کر دی گئی اور یوں ان کی ٹیم میں جگہ بھی ختم ہو گئی۔ رواں سال جولائی میں پابندی ختم ہوئی تاہم حفیظ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے دوبارہ ٹیسٹ نہ دے سکے۔
اب وہ آسٹریلیا چلے گئے ہیں جہاں اپنے ٹیسٹ کے کلیئر آنے کے لئے پرامید ہیں۔ واپسی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایکشن کلیئر کرانے کے لئے پرامید ہیں۔
اصلاح کے باوجود پہلے سے بہتر باؤلنگ کررہا ہوں، کلین چٹ ملتے ہی دوبارہ بہترین بولنگ کرتے ہوئے عالمی نمبر ون آل راؤنڈر بننے کیلیے پُرعزم ہوں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان بھی کہہ چکے کہ اگر حفیظ نے ٹیسٹ کلیئر نہ کیا تو ٹیم میں دوبارہ ان کی واپسی مشکل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: