پروٹیز نے کینگروز سے ٹیسٹ سیریز جیت لی

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 80 رنز سے شکست دے کر 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 85 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 326 رنز بنائے۔ آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بھی 161رنز تک ہی محدود رہی۔
آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز میں کپتان اسٹیون اسمتھ 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اور کوئی ان کا ساتھ نہ دے سکے، جنوبی افریقہ کے ورنن فلانڈر نے 5 اور کائل ابیٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار سنچری اسکور کی، ان کے علاوہ ٹیمبا باویوما نے 74 اور ہاشم آملا نے 47 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ نے 6 اور مچل اسٹارک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز میں بھی آسٹریلوی ٹیم ناکام رہی، ڈیوڈ وارنر 45، عثمان خواجہ 64 اور اسٹیون اسمتھ 34 رنز بنا سکے، اور کوئی بلے باز ڈبل فگرز اننگز میں داخل نہ ہو سکا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کائل ابیٹ نے 6 اور کانگیسو ربادا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، کائل ایبٹ کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: